Sharp News

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 290 روپے، فی تولہ سونا بھی 2 لاکھ 40 ہزار پر پہنچ گیا

image

92 News

May 10, 2023

image

کراچی (92 نیوز) - انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلندترین سطح 290 روپے پر پہنچ گیا، فی تولہ سونا بھی 9900 روپے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار کی بلند ترین سطح پر آگیا۔

ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 38 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر نے 290 روپے کی بلند ترین سطح قائم کردی۔ انٹربینک میں ڈالر پہلی بار 290 روپے 22 پیسے پر بند ہوا۔

انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 284.84 روپے پر بند ہوا تھا، طلب پر روپے پر شدید پریشر دیکھا جا رہا ہے۔

ادھر دوسری جانب سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا، فی تولہ سونا 9900 روپے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار کی بلند ترین سطح پر آگیا۔10 گرام سونا 8487 روپے اضافے سے 205761 روپے کا ہوگیا، 10 گرام 22 قیراط سونا 188615 روپے کا ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونا 2031ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا مقامی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھنے سے سونا مہنگا ہوا۔

By 92 News