Sharp News

’’ورلڈکپ ٹیم میں سرفراز احمد کی شمولیت واضح نہیں‘‘

image

ExpressNews

May 16, 2023

image

قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان گزشتہ ورلڈکپ کے مقابلے زیادہ بہتر ٹیم ہے، کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں اور ایسی ٹیم میگا ایونٹ جیت سکتی ہے۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم مکی آرتھر نے عندیہ دیا ہے کہ ورلڈکپ کی ٹیم میں سرفراز احمد کی شمولیت واضح نہیں تاہم بہت سے کھلاڑی میگا ایونٹ کی تیاری میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی کھیل سے متعلق حکمت عملی بہتر سے بہتر ہو رہی ہے، وہ اپنی بیٹنگ کو بھی مضبوط کر رہا ہے، کیویز کے خلاف ٹی20 سیریز میں پاکستان کی کارکردگی تسلی پخش نہیں تھی لیکن ون ڈے سیریز میں اچھا کھیل پیش کیا۔

مزید پڑھیں: مکی آرتھر کا سابق کپتان سرفراز احمد سے رابطہ

مکی آرتھر نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کرکٹ سے متعلق میرے پاس کئی منصوبے ہیں، نجم سیٹھی اور میرے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں،اگر نجم سیٹھی نہ ہوتے تو میں ٹیم ڈائریکٹر بھی نہ ہوتا۔

گزشتہ دنوں خبریں سامنے آئیں تھی کہ پاکستان کو 2017 میں چیمپینز ٹرافی جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد سے قومی کرکٹ ٹیم کے نو منتخب ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے نے رابطہ کیا ہے۔

 

By ExpressNews